Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہرسندھو، خواجہ عمران نذیرنے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، جبکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم نے وزیراعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم پارلیمان کو بچانےاورپارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور 186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے وہ اگلا وزیراعلیٰ آئے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعتوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے سے 3 بڑوں وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button