Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی، پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 146 ارکان کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اس کے حق میں 68 اراکین کی حمایت درکار تھی، تاہم 161اراکین تحریک کی حمایت میں کھڑے ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں دیگر تحاریک اور بل بھی پیش کیے گئے ، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ جو تحاریک ابھی پیش کرنے کی اجازت دی وہ نامناسب تھی۔

تحریک پیش کرنے کے موقع پر کچھ اراکین نے نعرے لگانے کی کوشش کی، جس پر اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں نعرے بازی کی اجازت نہیں، اراکین خاموشی اختیارکریں۔ا

اسموقع پر آصف زرداری، بلاول بھٹو، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ایوان میں موجود تھے۔

بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا، تحریک پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button