Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد کیاگیا۔

واک کی قیادت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کی ، جبکہ ان کے ہمراہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈی ایس اے فواد رسول ،ڈاکٹر عمران ، محمد امین زاہد، ڈاکٹر وسیم اشرف، ڈاکٹر انیس الرحمان و دیگر اساتذہ کرام ، ملازمین موجود تھے۔

واک میں طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور طلباء نے منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ،جن پر منشیات کے تدارک کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔

منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا مقصد منشیات کے استعمال کا تدارک اور نارکوٹکس کے استعمال کی نفی کرنا تھا۔

ایڈمن بلاک سے شروع ہونے والی واک یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر اختتام پذیر ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں