Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بورڈز آف ڈائریکٹرز کے ناکام افسروں کی نذر ہوگئی

سابق حکومت میں پاور سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے ڈائریکٹرز اور انکے سپورٹرز پھر متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میپکو سمیت تمام ڈسکوز میں وزارت توانائی نے ناکام بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیئے ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کے لئے وزارت توانائی، وفاقی سیکریٹری پاور سمیت بیوروکریسی کی طاقت ور لابی نے وزیراعظم کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے۔

ایک بار پھر ‘کے الیکٹرک’ کے ناکام افسران کو پاور سیکٹر کی منافع بخش کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ بنا دیا گیا، من پسند اور من مانی پالیسیوں کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گردشی قرضوں میں کمی کرنے اور منافع بخش بنانے کے پلان پر عملدرآمد کمی کرنے کی بجائے پرائیویٹ بھرتیوں اور من پسند پالیسیوں کے باعث میپکو سمیت ڈسکوز اس وقت شدید مالیاتی دباؤ میں آگئیں ہیں، تمام ڈسکوز مسلسل خسارے میں جانے کے باوجود وفاقی وزیر توانائی نے وزیر اعظم کو "سب اچھا” کی رپورٹ دینی شروع کر دی۔

صوبہ پنجاب میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کسٹمر سروسز بہتر بنانے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیئے پالیسیاں بنانے میں مکمل طور پر ناکام ھو چکے ھیں۔

دور دراز علاقوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز بھاری بھر کم فیسوں کی مد میں ماھانہ لاکھوں اور سالانہ اربوں روپے کی ادائیگیوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، متعدد کمپنیوں میں ایک ہی شخص کو بورڈ کا چیئرمین اور ڈائریکٹر بنادئے گئے ہیں۔

ان بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنیوں میں آن لائن اجلاسوں کی مد میں ایک ہی روز میں 2،3 لاکھ روپے وصول کررہے ہیں، ماضی میں یہی افراد نے پی ٹی آئی کی حکومت میں اپنی پالیساں مرتب کیں اور حکومت کو بحران میں دھکیل دیا، اب ایک بار پھریہ افراد سرگرم ہیں۔

پنجاب کئی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں یہ قابض ہوچکے ہیں، میپکو سمیت دیگر کمپنیوں کے افسروں نے وزیراعظم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button