Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن: چودھری خالد گروپ کامیاب

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات چودھری خالد محمود گروپ نے جیت لئے ۔

سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز وہاڑی /پریذائڈنگ آفیسر رائے محسن رضا کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ملتان کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں چاند، ستارہ کے نشان کے ساتھ چوہدری خالد محمود 860 ووٹ لیکر صدر، امجد نواز بھٹی 895ووٹ لیکر سیکرٹری اور ملک سدھیر اعوان 85ووٹ کے ساتھ خزانچی جبکہ پیڈیسٹل فین کے نشان کے ساتھ چوہدری شفقت علی851ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔

چاند ستار ہ کے نشان کے ساتھ محمد اصغر ہاشمی 864، خالد رسول 856، سہیل ندیم 843، میاں ندیم احمد 833، خالد نذیر 835، چوہدری محمد اقبال 832، محمد یونس سہو 820، ملک احسان رحیم 818 اور یعقوب احمد گدارہ 805لیکر ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔

پیڈیسٹل فین کے نشان کے ساتھ رئیس احمد829ووٹ اور چوہدری عبدالجبار808ووٹ کے ساتھ ایگزیکٹو ممبر بنے۔

بعد ازں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر چوہدری خالد محمود اور سیکرٹری امجد نواز بھٹی سے ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو ملازمین کے لئے واپڈا ٹائون فیز III کے قیام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔

واپڈا ٹاؤن فیزI اور II میں دی گئی سہولیات فیز III میں بھی دیں گے تاکہ ملازمین کی اپنی سوسائٹی آباد ہو اور انہیں اچھی رہائشی سہولت میسر آسکے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے منیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے پر صدر چوہدری خالد محمود اور سیکرٹری امجد نواز بھٹی سمیت تمام ممبران کو مبارکباددی اور کہا کہ امید ہے کہ کامیاب ہونے والے تمام امیدواران واپڈا ٹاؤن فیز IIIکے قیام کے لئے مثبت اقدامات اُٹھائیں گے، اور فیز IاورفیزII میں بھی مزید سہولیات فراہم کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button