Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کا یوم مئی پر احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح بختیار لیبر ہال ملتان میں یوم مئی شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو واضح پیغام دیا کہ ملک میں مروجہ مزدور قوانین پر عمل درآمد کے فقدان کی وجہ سے ڈیوٹی کرتے ہوئے غیر محفوظ حالات کار ہیں۔

جس کی وجہ سے کارکنان المناک حادثات کا شکار بنتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میپکو میں تمام غیر مستقل ملازمین کو اسٹاف کی بھرپور کمی کے ہوتے ہوئے فل فور مستقل کیا جائے۔

محنت کشوں کی حالت زار کی اصلاح کے لئے دور رس اصلاحات کرنے کے لئے ملکی سطح پر لیبر کمیشن قائم کیا جائے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد,ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے ملک بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر پاکستان میں جاگیرداری،سرمایہ پرستی کے نظام کا خاتمہ اور محنت کشوں کو اللہ تعالی کے حبیب کا درجہ دلانے،ملک میں کمر توڑ مہنگائی،بے روزگاری، جہالت دور کرنے کی جدوجہد کو کامیاب کریں۔

ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،زونل چیئرمین چوہدری خالد نے کہا کہ پالیسی ساز اداروں محنت کشوں کے حقیقی نمائندوں کو نمائندگی دی جائے-کم از کم اجرت میں اضافہ میں عمل درآمد کے ساتھ ساتھ نیم ہنرمند،ہنر مند،سپروائزری اور میڈیا کے ملازمین کی اجرت میں قابل قدر اضافہ کریں۔

ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی،ریجنل وائس چیئرمین الطاف مھار نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے قومی بند پاور ہاؤس کی مرمت اور ان کو سستا فیول مہیا کیا جائے، اور قومی اداروں محکمہ بجلی ریلوے گیس کی مروجہ نجکاری کی بجائے اہل اور ایماندار انتظامیہ تعینات کرکے ان کی کارکردگی میں اضافہ کروایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button