Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے خورشید خان کی میپکو ہیڈکوارٹر آمد

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو ہیڈکوارٹر میں میپکو کے افسران بالا سے ملاقات کی ۔

انہوں نے کہا محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین کی سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے علاقوں میں دن رات سے بجلی کی بحالی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

محکمہ بجلی کی ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ یکم جولائی 2022ء سے قابل عمل ہے۔

جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گورمانی نے خورشید احمد کو میپکو ہیڈ کوارٹر میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا میپکو کمپنی لیبر اور ملازمین کے ہمراہ حالیہ سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔جس طرح لیبر یونین اور ملازمین نے ہمارا ساتھ دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

خورشید احمد نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔جس میں ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ تھی۔خورشید احمد کے ہمراہ مرکزی سینئر نائب صدر یونس کمبوہ، چوہدری غلام رسول گجر،چوہدری محمود امجد،شکیل بلوچ،چودھری خالد،سجاد بلوچ،رانا انور،احمد موہل،رانا زاہد،شبیر گجر،عاطف زیدی،الطاف مہار،شہباز بھٹی،رانا مدثر،محمد نفیس،راشد یامین،رانا غلام عباس،عاطف خان،میاں علیم،چوہدری اظہر،رانا عمران،شوکت بلوچ، مسعود علوی،شاہد اقبال،سلمان بلوچ،اکرام آرائیں، انصرعباس،الیاس جٹ،نذیر اعوان،عشرت علوی،شفیع سلیم،چوہدری ذوالفقار،کاشف شوکت،ملک تنویر،رانا طیب، اکبر علی،شباب خان،مظہر عباس،واحد ہاشمی و دیگر عہدیداران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button