Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے بڑے مطالبات سامنے آگئے

میپکو ریجن کے زونل چیئرمینز کا اجلاس ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی زیر صدارت بختیار لیبر ہال ملتان میں ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض سجاد بلوچ نے سرانجام دیئے۔اجلاس میں ریجن بھر سے آئے ہوئے زونل و ڈویژنل رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چو ہدری غلام رسول گجر نے کہا جس طرح ایک سب ڈویژن میں کنزیومر کلیکشن دوگنا سے زائد ہو گئے ہیں ،اسی طرح اسٹاف کی کمی بھی بہت زیادہ ہے، آئے روز ‏فیٹل ایکسیڈنٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارا لائن مین اسٹاف کی قلت کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر محکمانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہو جاتا ہے۔

یونین ہذا آنے والے کچھ دنوں میں میپکو اتھارٹی کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات پر تفصیلی میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔چوہدری محمود امجد نے کہا بکٹ کرین ملازمین کی سہولت کے لیے ناگزیر ہوگئی ہے،بکٹ کرین سب ڈویژن کی سطح پر دستیاب ہونی چاہیے۔

میپکو ملازمین کے بچوں کے لیے سرکل کی سطح پر سکول اور کالجز بنائے جائیں۔

شکیل بلوچ نے کہا کنکشن کی تعداد بڑھنے کے ساتھ سب ڈویژن لیول پر بائی فرکیٹ ہونا از حد ضروری ہے-جنگی بنیادوں پر نئی بھرتی کی جائے۔

چودھری خالد،عابد علیم،سھیل ستار و دیگر زونل چیئرمینز نے مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن میں گاڑیوں کی صورتحال نہایت ابتر ہے،سیفٹی کا جدید سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔

دفتروں میں سٹاف کی کمی کے باعث کافی زیادہ مسائل ہیں، تمام ڈیلی ویجز،اسکلڈ،سیمی اسکلڈ، کنٹریکٹ ملازمین جو پہلے سے ہی محکمہ میں کام کر رہے ہیں،ان کو فوری مستقل کیا جائے۔لائن سپریڈنٹ حضرات کے شوکاز،اور بلا وجہ کی ٹرانسفارمر کی ریکوری فلفور ختم کی جائے-

ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ پر تمام واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔

میٹر ریڈر بھائیوں کا پیس آف ورک کا اجرا کیا جائے۔ان تمام معاملات کے علاوہ دیگر مسائل بھی جو کہ نوٹ کیے جا چکے ہیں،ان پر میپکو آفیسران سے تفصیلی گفتگو ہوگی۔

اجلاس سے شہباز بھٹی،شبیر گجر،احمد موحل،راشد یامین،طارق صدیقی،فدا چانڈیہ،الطاف مہار،عاطف زیدی،محمد نفیس،اظہر اقبال آزاد،نذیر اعوان،شاہد اقبال،چوہدری اظہر،سجاد مستوئی،مدثر اعجاز،عمران شہزاد،چوہدری یونس،شہباز دستی،عمران بشیر،حفیظ رحمان،رانا منور,ملک تنویر،چودھری ذوالفقار چدھڑ، ثناءاللہ یاسین،اکرم گوپانگ،اشتیاق بلوچ،رانا عدنان، عمیر بلوچ،مرتضی کمال و دیگر عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button