Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کااحتجاج، میپکو ریجن میں دفاتر کی مکمل تالہ بندی، کام ٹھپ ہوگیا

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان کی طرح میپکو ریجن مطالبات کی منظوری کے لیے میپکو ہیڈکوارٹر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا-

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر،چوہدری محمود امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری نا کریں۔

محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدید کمی اور پچھلے 6 سال سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو چھ گنا کام کرنا پڑ رہا ہے،اس وجہ سے انہیں دہرا کام ذہنی دباؤ کے ساتھ کرنے سے آئے روز المناک حادثات ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک ہیں۔

شکیل بلوچ،سجاد بلوچ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ماضی میں کراچی اور پرائیویٹ تھرمل پاور ہاؤسز کی نجکاری کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا تھا۔

حکومت ہوش کے ناخن لے۔قومی اقتصادی پالیسی اپنا کر ملک میں بے پناہ غربت اور بیروزگاری کو دور کیا جائے۔

چوہدری محمد خالد،رانا محمّد انور نے کہا محکمہ بجلی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لیے پرائیویٹ تھرمل پاور ہاؤس کی مہنگی ترین بجلی پر انحصار کرنے کے بجائے ہائیڈل و گیس کے تھرمل بجلی گھروں کو وسعت دی جائے۔

راشد یامین،عنصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے کام میں روز بروز اضافہ اور ماہر لائن مین سٹاف کی تیزی سے ریٹائرمنٹ کے پیش نظر میپکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے۔

احتجاج سے الیاس جٹ،ارشاد سنگھیڑا،عاطف زیدی، عشرت علوی،بابر ملک،چوہدری اظہر،چوہدری شفاقت، طارق صدیقی،سجاد مستوئی،شوکت بلوچ،چوہدری شاہد اقبال،مسعود علوی،عاطف خان،رانا طیب،راؤ ماجد، ملک تنویر،مجاہد اعوان،عارف ذکی،الطاف مہار، راؤ اسلم،شیخ شہباز علی،رانا سلیم تاج،مسرور زیدی، چودھری طلعت،رانا نوید،چودھری سلیم،حفیظ اللہ سعیدی،شباب خان،رانا نواز،زاہد ڈمرا،آصف بلوچ،اکرم غوری،عبدالواحد ہاشمی،حامد فہیم،بدرالزماں،محمد اقبال،رانا عتیق،مختار انصاری،اسلم جٹ،عمران گجر، مظہر عباس سیال،محمد شہزاد،نعیم شاہ،ارسلان انور، اقبال سیال،منظور اعوان،اکمل بدر،اورنگزیب گرا،رانا خضر،نمجاہد حسین،عمران بشیر،سعید احمد،خالد نعیم،رانا پرویز،غفار بلوچ،فاروق بخاری،فہیم خان، عثمان مجید،امجد ڈوگر،عمران کاظمی،عثمان لیاقت، احسن نانڈلہ،رانا خلیل،فیاض راں،عادل ملک،رانا انور، عبداللہ باسط،رانا سرور،خادم حسین،شان قدیر،سلمان وہاب کے علاوہ دیگر عہدیداران،کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button