Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کی پیغام یونین کو ہوش آگیا، احتجاج کا اعلان

مرکزی صدر میپکو ایمپلائیز پیغام یونین خواجہ ظہور احمد بٹ، ریجنل چیئرمین رانا محمد اجمل ریجنل جنرل سیکرٹری اللہ دتہ ساجد، صوبائی ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود خواجہ اور محمد شریف کلو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ھوئے تمام ایمپلائیز کو پیغام یونین اور آگیگا کی مشترکہ کال پر اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 13 اکتوبر کو بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ھوئے اظہار کیا کہ حکومت اپنے وعدے کیمطابق سکیل 1 تا 16 تک کے ایمپلائیز کی اپگریڈیشن کرے، ھاوس، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

مہنگائی کے تناسب سے 150فیصد یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافے کو یقینی بنایا جائے ۔

تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجرز کانٹیجینٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، DEA ڈپلومہ ھولڈر سٹاف کے کوٹے میں نہ صرف اضافہ کیا جائے بلکہ زیرالتوا NOCs اور انکریمنٹ کی فوراً اجازت دی جائے

ایمپلائی سن کوٹہ میں اضافہ کیا جائے، کمرشل، ڈرائینگ، کمپیوٹر، اکاؤنٹس کلیریکل سٹاف سے تفاوتی سلوک بند کیا جائے ۔

لائن سٹاف،گرڈ، ریڈنگ، ڈرائیورز اور سیکیورٹی سٹاف کو ڈینجر، ریڈنگ، سیکیورٹی الاؤنس دیا جائے ، بکٹ گاڑیاں اور معیاری ٹی اینڈ پی مہیا کیجائے، اور خالی پوسٹوں پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی کیا جائے۔

بند تھرمل پاور ہاؤسز کو چالو کیا جائے، ریٹائرمنٹ پر جی ایل آئی کی ادائیگی کیساتھ مہنگائی کے مطابق پینشن میں اضافہ کیا جائے، ورنہ دمادم مست قلندر ھوگا اور مطلبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔

اس موقع پر ، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر ثنائ اللہ ، میڈیا کوآرڈینیٹر میپکو اشفاق محمود انصاری ، پیر جماعت علیشاہ، حافظ منہاج چوھدری محمد اشرف , حافظ بدر منیر ، تسلیم اقبال، اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button