Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ٹاؤن ملازمین کا احتجاج جاری

واپڈا ٹاؤن ملتان کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک بھی میدان میں آگئی،تحریک کے عہدیداران نے ملازمین کو تنخواہیں نہ دیے جانے کے خلاف سوسائٹی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کیجانب سے واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے حوالے سے تینتالیس کروڑ کے ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا تھا، جسکی عدم ادائیگی کیوجہ سے اتھارٹی نے واپڈا ٹاؤن کے اکاؤنٹس کو اپنے اکاؤنٹ کیساتھ منسلک کروالیا تاکہ واپڈا ٹاؤن کا اکاونٹس کو استعمال نہ کیا جاسکے۔

لیکن واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک کی کوششوں کے سبب ایڈوکیٹ مغیث اسلم شیخ کیجانب سے ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں مضبوط دلائل کے نتیجے میں ہائیکورٹ نے ٹاؤن کے اکاؤنٹ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے الگ کرنے کا فیصلہ دے دیا، اور سٹے آرڈر کو بھی کینسل کردیا۔

اب ٹاؤن کے اکاؤنٹ کے استعمال میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچی مگر سوسائٹی انتظامیہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کے انعقاد سے قبل ملازمین کو تنخواہیں جاری کر دی جائیں۔

سوسائٹی انتظامیہ بنک کی ملی بھگت سے سیاسی اور دیگر مفادات کے تحت ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کررہی۔

واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود کیجانب سے واضح طور پر یہ کہا گیا کہ ہے سوسائٹی فوری طور پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرے، بصورتِ دیگر واپڈا ٹاؤن بچاؤ تحریک کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button