Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ٹاون کا ایک سکینڈل سامنے آگیا، 70 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

70فٹ گہرے گڑھے کوڑیوں کے بھاﺅ خریدکر واپڈا ٹاﺅن ملتان کے نام رجسٹرڈ کروانے اور پٹواریوں سے ساز باز کے ذریعے دوسرے مقامات پر من پسند پلاٹ الاٹ کروا نے کی مد میں70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لینڈ انویسٹر واجد رسول نے 2015 میں واپڈا ٹاﺅن سوسائٹی کو بہترین لوکیشن پر رقبہ دکھایا، مگر پٹواریوں سے ملی بھگت کرکے 70فٹ گہرے گڑھے والی جگہ سوسائٹی کے نام کروادی۔
جبکہ اس کے بدلہ میں 2017 میں واپڈ ٹاﺅن سوسائٹی سے سب سے مہنگے پلاٹ کی فائلیں اپنے نام کروالی، اس کام کے لئے انویسٹر نے پٹواریوں کو مبینہ طور پر دو کروڑ روپے سے زائد رشوت دی۔
زمین کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد واپڈا ٹاﺅن بچاﺅ تحریک شروع ہوگئی، جس کے چیئرمین چوہدری ناصر تھے، چند روز تک واپڈا ٹاﺅن کے الاٹیز کو استعمال کرنے کے بعد چوہدری ناصر نے بھی واجد رسول سے ڈیل کرلی، اور مبینہ طور پر کروڑوں روپے وصول کئے۔
معاملہ کو دبانے کے لئے کنوینئر کمیٹی کے ممبر علیم رضا کو بھی مبینہ طور پر معقول حصہ دیا گیا ۔
واپڈ ا ٹاﺅن کے الاٹیز نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا ٹاﺅن میں اتنے بڑے کرپشن سیکنڈل کی فوری تحقےقات شروع کروائی جائیں تاکہ سوسائٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے عوام کے سامنے آسکیں۔
واضح رہے کہ واپڈ ا ٹاﺅن بچاﺅ تحریک کے خود ساختہ چیئرمین چوہدری ناصر کے خلاف ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جعلی ادویات کی سپلائی کا کیس بھی نیب میں ہے ،جس کی انکوائری جاری ہے اور واجد رسول بھی نیب سے ایک کیس میں پلی بارگین حاصل کرچکا ہے ۔
اس بارے میں واپڈا ٹاون حکام کا کہنا ہے کہ اب سارے معاملات کو کوآپریٹو سوسائیٹیز دیکھ رہی ہے ڈپٹی رجسٹرار کوآپرییٹو ہی اس بارے میں بتا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button