پی ایچ ڈی سپروائزر کو نااہلی کی سزا سنادی گئی
پی ایچ ڈی ریسرچ ورک میں نااہلی اور غیر ذمے داری پر زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو وارننگ لیٹر اور مستقبل میں ریسرچ کرانے پر پابندی
تفصیل کے مطابق گورنر ، چانسلر پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو پی ایچ ڈی کے ریسرچ ورک میں غیر ذمے داری برتنے اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سلسلے میں رجسٹرار زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار نے شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد سرور کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی سکالر کبریٰ بانو کے مقالے میں اغلاط کی بھرمار، غیر پیشہ وارانہ رویہ اور نااہلی کی وجہ سے دونوں غیر ملکی ایگزامنیرز نے خراب رپورٹس اور سخت مراسلے ارسال کئے ہیں ۔
جس پر گورنر نے یونیورسٹی حکام کو کہا ہے کہ کبریٰ بانو کی سپروائزر ہونے کے ناطے، پی ایچ ڈی اسکالر (عربی) محمد سرور نے غیر ملکی ایگزامنیرز کو بھیجنے سے پہلے پی ایچ ڈی کے مقالے کی نگرانی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، ان کی لاپرواہی/ نااہلی کی وجہ سے، اسکالر کو دونوں غیر ملکی ایگزامنیرز کی طرف سے خراب اور سخت رپورٹیں دیں گئیں۔ جس کے تحت اسے تشخیصی پرفارما میں آپشن "E” دیا گیا۔
یونیورسٹی کے گورنر/ چانسلر نےاس لاپرواہی کا سخت نوٹس لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ خراب رپورٹس آنے پر وارننگ دی جائے اور مستقبل میں پی ایچ ڈی کی ریسرچ کا کام نہ دیاجائے گا۔
گورنر کی ہدایت پر یونیورسٹی نے وارننگ لیٹر جاری کردیا اور ہدایت کی جاتی ہے کہ پی ایچ ڈی سکالرز کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے مستقبل میں محتاط رہیں۔