Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کے قیام کو (30) سال کا عرصہ مکمل ہو نے پر ہیڈ آفس شمس آباد میں سالگرہ تقریب

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ واسا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات فراہم کرنیوالا اہم ادارہ ہے ۔

واسا ملازمین انتہائی سخت موسم میں بھی نکاسی آب کے سسٹم کو بلاتعطل چلانے کیلئے دن رات کو شاں ہیں، اور مجھے اپنے تمام ملازمین خصوصاً سیورمینوں کی خدمات پر فخر ہے کہ وہ اپنی جانوں کی پراوہ کیے بغیر سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ واسا ملتان کی (70) فیصد شہری آبادی کو نکاسی آب جبکہ (60) فیصد آبادی کو فراہمی آب کی سہولت فراہم کر رہا ہے، اور سیوریج لائنوں کے نیٹ ورک کی لمبائی (22) سو کلومیٹرسے تجاوز کر چکی ہے، اور اس سسٹم کی مینٹینس کیلے واسا شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار رہا ہے اور رہی سہی کسر واسا صارفین کے عوام تعاون اور (2004) سے ٹیرف میں اضافہ نہ ہونے نے پوری کر دی ہے جس سے بجٹ خسارے میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز واسا کے قیام کو (30) سال کا عرصہ مکمل ہو نے پر ہیڈ آفس شمس آباد میں سالگرہ تقریب کے موقع پر کیا ۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹرز عارف عباس،محمد ندیم،حافظ وقاص،حفیظ لغاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا اکرام،غازی یونین سی بی اے واسا کے صدر وحید رجوانہ سمیت دیگر موقع پر موجود تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے اس دوران مزید کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے ، اور ان درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے سیوریج، واٹر سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں،پنشن کی ادائیگی مشکل ہو جاتی ہے، جبکہ ہر ماہ واسا کے ذمہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہو تی ۔

انہوں نے اس دوران صارفین سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واسا واجبات کی ادائیگی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں تاکہ فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جاسکے۔

قبل ازیں انہوں نے واسا کے قیام کو (30) سال مکمل ہو نے پر کیک کاٹا اور ادارہ کی ترقی، ملکی خوشحالی، امن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں