Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ اور سب انجینئر ڈسپوزل سٹیشن نارتھ سب ڈویژن معطل

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن حادثے میں سیورمین کے جاں بحق ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ اور سب انجینئر ڈسپوزل سٹیشن نارتھ سب ڈویژن کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایم ڈی واسا جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جہاں واسا افسران کی موجودگی میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری تھا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو بتایا گیا کہ سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن کے سکریننگ چیمبر کی معمول کی صفائی کا آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیورمین محمد نیاز توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث کلکٹنگ ٹینک میں گر گیا تھا، حادثے کی فوری اطلاع واسا افسران اور ریسکیو 1122 کو دی گئی ۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کی سربراہی میں ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے ریسکیو اور واسا ٹیموں کی طرف سے کئی گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، گیسز کی وجہ سے ٹیموں کو سرچ آپریشن کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو سرچ کر لیا گیا۔

اس دوران مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے سیورمین محمد نیاز کے والدین اور ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ، اور اس افسوسناک حادثے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ اورسب انجینئر ڈسپوزل سٹیشن نارتھ سب ڈویژن کو فوری طور پر معطل کر کے ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کو انکوائری کے احکامات جاری کر دی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button