Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

واسا کے ڈائریکٹر ایڈمن کی خدمات زکریا یونیورسٹی کو واپس کردی گئیں

زکریا یونیورسٹی کے انجینئر محمد احسن بلال واسا میں ڈیپوٹیشن پر بطور ڈائریکٹر ایڈمن کام کررہے تھے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زماں نے انکی خدمات زکریا یونیورسٹی کو واپس کردیں اور ان کو فوری طور پر زکریا یونیورسٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ڈائریکٹر ریکوری واسا کو تبدیل کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا کے دو بڑے افسروں کے خلاف انٹی کرپشن میں کیس چل رہے ہیں، ان پر ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں، ڈائریکٹر عبدالسلام اور سعید ڈوگر کے تحفظات تھے کہ انٹی کرپشن میں ان کیسز کو سپیڈ اپ کرانے کے پیچھے انجینئر احسن بلال کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
کرپشن کے کیسوں میں گرفتاریوں کا خوف، واسا افسران کا 3 رکنی گینگ ڈائیریکٹر ایڈمن پر چڑھ دوڑا

یونین احتجاج بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا، ان افسروں نے سیکرٹری اور ڈی جی ایم ڈی اے سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس کے بعد انہوں ان افسروں کو بھی سیٹ سے ہٹا دیا اور انجینئر احسن بلال بارے رپورٹ بنا کر چیف سیکرٹری کو ارسال کردی، جس میں ان کی خدمات واپس کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی خدمات فوری طور پر واپس کردی گئیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button