Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک منیر حسین ہانس کو عہدے پر بحال کردیا گیا

واسا کے یونین رہنما ملک منیر حسین ہانس کو عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ رانا سلیم احمد خان نے بحالی کے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ واسا کے تین سینئر افسران کی کرپشن بے نقاب کرنے اور ڈیڑھ ارب روپے کے کرپشن کیسز میں مدعی بننے پر ملک منیر حسین ہانس کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے نوکری سے معطل کیا گیا تھا ، جس پر متاثرہ ملازم نے ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ رانا سلیم احمد خان کو شفاف انکوائری اور بحالی کے لئے درخواست دی۔

انکوائری میں الزامات ثابت نہ ہونے پر ملک منیر حسین ہانس کو نوکری پر بحال کر دیا گیا جبکہ ان کی تین ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button