واسا ملتان : ملک منیر ہانس ملازمت پر بحال
لیبر کورٹ ملتان نے واسا یونین رہنما ملک منیر ہانس کو ملامت پر بحال کرکے ایم ڈی خالد رضا کی طرف سے برطرفی کا حکم غیرقانونی قرار دےدیا ہے، ملک منیر ہانس کے خلاف دفتر داخلے پر پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
ملک منیر ہانس نے واسا کے 3 بااثر افسران عبدالسلام, عارف عباس اور سعید ڈوگر کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے پر ان کے خلاف اینٹی کرپشن اور دیگر فورم پر درخواستیں دے رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان افسران کو ملک منیر ہانس پر شدید رنج تھا، جس پر ایم ڈی خالد رضا پر پریشر ڈال کر نوکری سے برطرف کروا دیا اور ممکنہ برطرفی کے خدشہ کے پیشن نظر ملک منیر ہانس کی طرف سے لئے گئے عدالتی حکم امتناعی سے ایم ڈی کو لاعلم رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ا یم ڈی واسا نے حقائق چھپاکر غلط قانونی مشورہ دینے پر لیگل افسر سلیم سوڈانی کی سخت سرزنش کی، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک منیر ہانس ڈائیریکٹر انجینئرنگ کے ماتحت ہے اور وہی اس کو نوکری سے نکال سکتا ہے، دیگر 3 ڈائیریکٹرز اس کی برطرفی کے لئے ایم ڈی کو تحریری درخواست دینے کے مجاز ہی نہیں تھے اس واقعہ کے بعد ملک منیر ہانس نے سیلف انکم سے کروڑوں روپے کی ٹھیکیداروں کوغیرقانونی ادائیگی کرنے پر سابق ایم ڈی دانش ڈائیریکٹرز عبدالسلام، سعید ڈوگر اور عارف عباس کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور درخواست دے دی ہے ۔