Breaking NewsNationalتازہ ترین
واسا میں تعینات تین ملازمین نے جعلی ڈرائیونگ لائسنسوں کے ذریعے ترقیاں لے لیں
واسا میں عرصہ سے تعینات عمر حیات جو کہ سیورمین بھرتی ہوا نے سال 2015 میں اپنی ترقی کی غرض سے اپنے آپ کو ڈرائیور بنانے کے لیے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوایا، جس پر ڈی پی سی میں عمر حیات ہراج ،ظفر ہراج اور اسلم لنگاہ نے بھی جعلی لائسنسوں پر ترقی پالی۔
جنوری 2024 میں بھی باقاہدہ کی گئی جعلسازی کو بے نقاب کیا گیا تھا جس پر عمر حیات ہراج نے اپنے خلاف ہونے والی انکوائری سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے رکھوادی تھی، جس پر چند روز قبل ایک شہری صولت خان نے ایم ڈی واسا کو درخواست میں جعلی لائسنسوں کا انکشاف کیا۔
جس پر ایم ڈی واسا نے فوری طور ڈائریکٹر ایڈمن کو انکوائری کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔