Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : حسین آگاہی میں سیلاب ختم نہ ہوسکا، ایڈیشنل مین ہول کی تیاری مکمل

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر حسین آگاہی کے علاقے میں نکاسی آب کی شکایت پر ریلیف کے لیے گھنٹہ گھر چوک پر ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اندرون شہر میں نالیوں کا پانی حسین آگاہی ہٹھار روڈ کے سیوریج سسٹم میں داخل ہوتا ہے ، نالیوں میں کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز اور دیگر فلوٹنگ میٹریل کی وجہ سے گزشتہ چار روز سے سیوریج سسٹم شدید بندش کا شکار ہے، اور گھنٹہ گھر چوک پر نکاسی آب کا سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا تھا مسلسل کئی روز سے ٹیمیں، پریشر گاڑیوں کے ذریعے اور مین ہولز کی صفائی کر کے سیوریج لائن کو چلانے کے لئے دن رات کو ششیں کر رہی تھیں۔
فلشر گاڑیوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کے ذریعے بھی سیوریج لائن نہ چلائی جا سکی، اور شدید ترین بندش کی وجہ سے نکاسی آب کا سلسلہ بحال نہ ہونے پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے گھنٹہ گھر چوک پر ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر کا حکم دیا تھا اور عارضی ریلیف کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

اتوار کے روز نکاسی آب کے لئے گھنٹہ گھر چوک پر لگایا جانے والا پمپ تمام دن آپریشنل رہا جبکہ سکر مشینری کے ذریعے پانی اٹھائے جانے کا سلسلہ بھی تمام دن جاری رہا اور اس دوران ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر کا سلسلہ سہ پہر تک مکمل کر کے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کردی گئی۔

انہوں نے اس صورتحال پر شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ہرگز نہ ڈالیں ، کیونکہ یہ اشیاءسیوریج سسٹم کی شدید ترین بندش کا باعث بنتی ہیں اور ادارہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دریں اثنا سیوریج سینٹرل ڈویژن کی طرف سے الفلاح مارکیٹ نیو ملتان میں بھی کراؤن فیلیربارے رپورٹ پیش کی گئی، جس پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے موقع پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button