Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا ہائی الرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے : ایم ڈی قیصر رضا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے اربن فلڈنگ کے پیش نظر واسا ہائی الرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز 100 فیصد آپریشنل ہیں، اور بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تمام افسران اور سٹاف فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں ،اور اس کا عملی مظاہرہ رواں مہینے میں مسلسل چار روز موسلادھار بارشوں کے دوران کیا گیا ۔

واسا ٹیموں اور مشینری نے دن رات کوئیک رسپانس کے ذریعے تمام شہری علاقوں کو بارش کے پانی سے ہنگامی بنیادوں پر کلیئر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اربن ایریاز خصوصاً نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے جنگی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور مون سون سیزن میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مون سون بارشوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر قائم کی گئی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے ڈسپوزل اسٹیشنز، جنریٹرز، پموں اور مشینری کی ورکنگ کا معائنہ کیے جانے کے بعد پیش کی جانیوالی رپورٹ کے موقع پر کیا

ٹیکنیکل ٹیم کے کنویئنر و سپرینٹنڈننگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان ڈویژن ظہور احمد ڈوگر، چیف انجینئر ایم ڈی اے رانا محمد وسیم، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم، اسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن طارق محمود سمیت سیوریج، ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

ٹیم نے واسا کے فیلڈ دفاتر، خان ویلیج،انر بائی پاس، سورج میانی،سمیجہ آباد، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے مشینری،پمپ ہاوس، کلکٹنگ ٹینکس، ڈی واٹرنگ سیٹ،جنریٹر رومز کا معائنہ کیا۔

اس دوران ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا ملتان نے مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرکے اس پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے ۔

سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے ، 6 سو سے زائد ریگولر سیورمینوں کے علاوہ مون سون پلان کے تحت 100 ڈیلی ویجز سیورمینوں کے ذریعے شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، اور کل 2055 کلو میٹر نیٹ ورک میں سے 740 کلو میٹر نیٹ ورک کی ڈی سلٹنگ کر لی گئی ہے ، جبکہ مون سون بارشوں کے انتظامات کے حوالے سے واساکے 25 ڈسپوزل اسٹیشنز، لفٹ سٹیشنز، 12سکر، 12,فلشر گاڑیاں، 32 ڈی واٹرنگ سیٹ اور جنریٹرز سیٹ سو فیصد آپریشنل ہیں ۔

اس دوران ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واسا شہر کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی بلاتعطل سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے، جب کہ مون سون سیزن کے دوران شکایات کے ازالے کے لئے واسا ہیڈ آفس میں قائم کمپلینٹ سیل 24 گھنٹے ورکنگ میں ہے ۔

شہری کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، اور تمام شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button