Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد واسا ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی گئیں

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا واسا ملتان کے ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کے معاملے کا نوٹس، ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کر دی گئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے مون سون سیزن کی حالیہ بارشوں کے حوالے سے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے انتظامات کے سلسے میں میٹنگ لے رہے تھے۔

میٹنگ میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، کمشنر ملتان ڈویژن اور ایم ڈی واسا ملتان شریک تھے۔

اس دوران کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے وزیر اعلی پنجاب سے گذارش کی کہ واسا ملتان کو درپیش مالی بحران اور عید سے قبل تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین نے احتجاج شروع کر رکھا ہے، جس کا وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی فوری ادائیگی کراونے کا حکم دیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب گورنمنٹ نے واسا کو فنڈز جاری کیے، اور اعلی انتظامیہ کے حکم پر ایم ڈی واسا فوری طور پر کچہری چوک پہنچ گئے اور انہوں نے تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کر تے ہو ئے تما م ملازمین کو اپنی اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کا حکم دیا۔

تنخواہ ملنے کی خوشی میں ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز زندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے ، اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے ملازمین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے آغاز اور مون سون بارشوں کی پیش نظر ادارہ ایمر جنسی حالت میں ہے تمام فیلڈ اور منٹیننس سٹاف کی تعطیلات منسوخ کی جاچکی ہیں۔

ہم نے عید کے پر مسرت موقع پر ملتان کی شہریوں کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا ہے واسا کا ہر ملازم میری ٹیم کا حصہ ہے، اور ہم نے فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سروسز کو ہر قیمت پر یقینی بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button