واسا ملتان کے افسران کا انوکھا کارنامہ
ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر و مشینری کی خریداری کا فرضی ٹینڈر کر کے کروڑوں روپے مبینہ طور پر خورد برد کر لئے گئے، اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر معاملے کی چھان بین کا آغاز کر دیا –
گزشتہ روز ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے اپنی ٹیم کے ھمراہ جہانگیر آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر چھاپہ مارا ، ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام ہوا ہی نہیں تھا جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن کئی سال بعد بھی غیر فعال ہی تھا اور مشینری بھی موجود نہیں تھی – جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے واسا افسران کی سرزنش کی اور واسا افسران سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،
اینٹی کرپشن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسپوزل اسٹیشنوں کی تعمیر کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔