Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کا آپریشنل سٹاف 24 گھنٹے حاضر

ملتان میں گزشتہ 4 روز سے جاری پری مون سون بارشوں کے پیشِ نظر واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار ہے۔

سوموار اور منگل کی درمیانی شب بارش شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کر کے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ میں طلب کرلیا ، اور شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔

واسا نے مون سون کےلئے تیاریاں تیز کردیں

شب بھر نکاسی آب کا آپریشن جاری رہا ، علی الصبح دوبارہ بارش شروع ہونے پر ڈے شفٹ کی ٹیموں نے ذمہ داری سنبھال لی، اور نکاسی آب کا آپریشن تمام دن بلا تعطل جاری رہا۔

اس دوران ایم ڈی واسا قیصر رضا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرتے رہے ۔

انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں سمیت تمام اہم شاہراہوں، سمیجہ آباد ، کڑی جمنداں، وہاڑی روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ، چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے نکاسی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ۔

اس دوران ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 25 ملی میٹر، کڑی جمنداں 33ملی میٹر ، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 28ملی میٹرجبکہ سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جس پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، اور انہوں نے اس دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو شاباش دی، اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 4 روز سے باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے، واسا جس طرح دن رات شہریوں کی خدمت کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ہے، وہ ناقابل فراموش ہیں انہوں نےتمام افسران کو بارش کے پانی کی نکاسی تک فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں