Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا نے مون سون کےلئے تیاریاں تیز کردیں

پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا ملتان میں مون سون سیزن کے شروع ہونے سے قبل پیشگی انتظامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

گزشتہ روز انہوں نے محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 جون سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے جاری الرٹ پر تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں میں مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا ، اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو تمام کلکٹنگ ٹینک پر پانی کی سطح ، سکرینوں کی صفائی، سٹینڈ بائی جنریٹرز تمام کلکٹنگ ٹینکوں میں پانی فری فال پوزیشن پر رکھنے کا حکم دیا ۔

انہوں نے سلج کیریئر کی مشینی انداز سے ڈی سلٹنگ کرنےاور سلج کیریئر کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء مختلف سیوریج ڈویژنوں کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق قاسم پور سیوریج سب ڈویژن میں کوٹ ربنواز اور رشید کالونی، ممتازآباد سیوریج سب ڈویژن میں احمد آباد،گلگشت سیوریج سب ڈویژن میں زکریاٹاون، سورج میانی سب ڈویژن میں شاداب کالونی، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن میں چاہ مغل پورہ ، سمیجہ آباد،نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن نے چوک بازار حسین آگاہی،گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے مظفر آباد،حسن پروانہ سب ڈویژن نے نواں شہر،باغ بیگی،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن نے ریلوے کالونی،لطیف آباد،پیر کالونی کے علاقوں میں بھی ڈی سلٹنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ۔

جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران تمام حفاظتی انتظامات اور متعلقہ انچارج کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button