Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گٹروں کے لوہے کے کڑوں کی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے گٹروں کے لوہے کے کڑوں کی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب گٹروں پر لوہے کے کڑے کی جگہ پری کاسٹ فریم استعمال کیے جائیں گے ، پری کاسٹ فریم کے استعمال سے شہریوں کو نہ صرف بڑا ریلیف ملے گا بلکہ پری کاسٹ فریم کے استعمال سے کڑے چوری کی وارداتوں کا سدباب ہوگا ،اورسڑک،گلی کی دوبارہ تعمیر کے وقت مین ہول کی مرمت اور اس کو نئے لیول کے ساتھ با آسانی ایڈ جسٹ کیا جاسکے گا۔

ادارے کو بھی لوہے کے کڑے کی چوری کی وجہ سے درپیش مسائل اور بار بار مرمت کیلے بھاری اخراجات سے بھی نجات ملے گی۔

ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام سیوریج ڈویژنوں کو پری کاسٹ فریم کے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دریں اثنا ایم ڈی واسا نے مین ہول کورز کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ واسا مین ہولز کورز کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

شہری مین ہولز کورز نہ ہونے کی شکایات 1334 پر درج کروائیں، مین ہولز پر کورز کی موجودگی،مرمت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، ان کی مین ہول کور سے متعلق تمام شکایت کا ہنگامی ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button