Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریکوری نہ کرنے والے واسا افسروں کو شوکاز جاری کردئے گئے

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ مالی بحران کے شکار ادارہ کو خود انحصاری کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیح ہے۔

شعبہ ریکوری نے واسا کو درپیش مالی بحران کا احساس نہ کیا تو ملازمین کو تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے شعبہ ریکوری کے تمام افسران فیلڈ سٹاف کو اپنے ذمہ ریکوری ٹارگٹ کا حصول یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے ملازمین کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے، ریکوری سٹاف کی ہر ماہ کی کارکردگی کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے گی

جزا اور سزا کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریکوری انسپکٹرز اور ریکوری اسسٹنٹ کی (1) سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کیے جانے کے موقع پر کیا ۔

ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021سے فروری 2022تک ریکوری سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

جس کے مطابق (8)ریکوری انسپکٹروں اور (13) ریکوری اسسٹنٹ کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی۔
انہوں نے اپنے ذمہ ماہانہ ریکوری ٹارگٹ کے حصول میں نہ صرف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا بلکہ ان کے ایریا میں بلوں کی ادائیگی کی تعداد بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے حکم پر یونین کونسل نمبر (1) کے ریکوری انسپکٹر زاہد ناصر، اسسٹنٹ فہیم علی،وقاص احمد یونین کونسل نمبر (2) کے ریکوری انسپکٹر مجاہد پاشا، اسسٹنٹ رانا نثار، زاہد خورشید، یونین کونسل نمبر(7) کے ریکوری انسپکٹر شفقت حسین، اسسٹنٹ فضل حسین، نوید کاظمی، یونین کونسل نمبر (12) ریکوری انسپکٹر شاہد ندیم قاضی، اسسٹنٹ محمد بلال، محمد وسیم،یونین کونسل نمبر (24) کے انسپکٹر مسعود رضا، اسسٹنٹ خاور عباس، یونین کونسل نمبر (40) کے ریکوری انسپکٹر ملک شفقت، اسسٹنٹ عبدالسلام، یونین کونسل نمبر (51) کے ریکوری انسپکٹر سہیل افضل، اسسٹنٹ ذوالفقار، یونین کونسل نمبر (56) کے ریکوری انسپکٹر جام مجاہد، اسسٹنٹ رانا ریاض، عدنان رشید کو خراب کارکردگی پر پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے، جبکہ دیگر ریکوری سٹاف کو کارکردگی بہتر کرنے کی حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں