واسا نے پروموشن سے قبل ملازمین کا ٹریک ریکارڈ طلب کرلیا، اینٹی کرپشن سے مدد مانگ لی

اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا احسن بلال نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، ملتان کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ محکمہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس مستقبل قریب میں منعقد ہونے کی توقع ہے جس میں واسا میں کام کرنے والے مختلف کیٹیگریز کے عملے کے پروموشن کیسز رکھے گئے ہیں، براہ مہربانی کے ان کے بارے میںمعلومات فراہم کی جائیں کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری یا کیس انٹی کرپشن میں زیر تفتیش تو نہیں ہے۔
براہ کرم ایک سرٹیفکیٹ فراہم کریں، جس میں ان ملازمین کے خلاف آپ کے دفتر میں "کوئی ایف آئی آر” درج نہیں ہے، ان 24 ملازمین میں محمد یوسف ولد سردار محمد، رؤف احمد خان ولد احمد نواز خان، عبدالغفار ولد غلام رسول، محمد اعظم ولد محمد یعقوب، ناصر علی ولد علی جان، عارف سلطان،محمد عمران ولد اللہ دتہ، افشاد علی ولد علی محمد، محمد ندیم ولد محمد نواز بھٹی محمد آصف ولدعاشق علی، شہباز ظفر ولد محمد ظفر، زین اعظم ولدمحمد اعظم محمد حارث ولد محمد اقبال، محمد کاشف ولد محمد حنیف ساجد، فخر رحمان ولد عبدالرحمٰن, اعجاز ولد محمد صدیق،، ضیا جاوید خان ولد جاوید خان ،آفتاب احمد ولد دین محمد، محمد عمیر بٹ ولد طاہر محمود بٹ، شوکت علی ولد احمد علی، بشیر احمد ولد وزیر ملک،حافظ ظفر اللہ ولد حاجی اللہ دتہ، محمد ارشاد ولد محمد اسماعیل شامل ہیں ۔




















