Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کی نا اہلی گلگشت کالونی کی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

واسا کی نا اہلی شاہین سڑیٹ گلگشت کالونی کی گلیاں ناقص سیوریج نظام کے باعث گندے پانی سے بھر گئیں۔

مکینوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر گول باغ چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر 4 شاہین سڑیٹ گلگشت کالونی میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہو گئیں، ہر دوسرے دن مکینوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے پیدل چلنا ناممکن ہے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبوں کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔

سیوریج نظام نہ ہونے سے گندا پانی شاہین سٹریٹ میں جمع ہو جاتا ہے مکین عرفان بٹ.. ندیم گجر. آصف بٹ.. عاقل.. اویس. بلال سمیت دیگر مکینوں نے کہا کہ متعدد بار واسا کو شکایات کیں لیکن کوئی مسئلہ کا مستقل حل نہ نکالا جا سکا ۔

انہوں نے کمشمز ملتان. ڈپٹی کمشنر ملتان. ایم ڈی واسا کو صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر گول باغ چوک پر دھرنا دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button