Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا میں بجٹ کی تیاری شروع ، غیرترقیاتی اخراجات کو کنٹرول کرنے کافیصلہ

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ ادارہ اپنے محدود ذرائع آمدن سے ہی اپنے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، واسا کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے ہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے ہی شہریوں کی بہترسےبہتر خدمت کر سکتے ہیں ۔
غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات پر قابو پا کر یہ رقم فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے اور ان کی شکایات کے ازالے پر صرف کی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیڈ آفس شمس آباد میں آئندہ مالی سال 2022_2023 کے پری بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس ایڈمن اینڈ ریکوری میڈم نگہت جبیں، ڈائریکٹرایڈمن موسی خان،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں تمام شعبوں کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی آمدن اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور واسا بلوں کی مد میں 2022_2023 کے لیے آمدنی کا ٹارگٹ 60کروڑ روپے سے بڑھا کر 75 کروڑ روپے مقرر کر دیا گیا ۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے ذرائع آمدنی میں اضافہ کے لئے واسا کی ملکیتی اراضی کی ٹھیکے یا لیز پر نیلامی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں