واسا کی یونین پھر احتجاج پر تیار، ڈائریکٹر ورکس کو بھی تبدیل کروانے کا ٹارگٹ
سب انجینیئرز ایسوسی ایشن سیوا اور غازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین اور مزدور یونین کے گرینڈ الائنس کے رہنما اسحاق بشیر،الحاج اقبال گھمن،بشارت علی،محمد شکیل،محمد شعیب،اسحاق جاوید،محمد سہیل ،غازی یونین سی بی اے کے صدر ملک رمضان اوبھایا، مہر عمر حیات ہراج، مہر غضنفر عباس باٹی، ہدایت اللہ خان،مقداد حسین صدیقی ملک منیر حسین ہانس، ملک شفقت سمرا، عادل راجپوت،مجاہد پاشا، چوہدری اشرف،عدنان نور،مخدوم ارسلان،ہدایت اللہ خان،ریاض خان خاکوانی،چوہدری سلیم،ملک اللہ بخش ،مخدوم ارسلان اختر،مہر غفور،چوہدری خالد،عرفان علی ملک مہوٹہ،ضیاء بلوچ،چوہدری اشرف،مجاہد پاشا، چوہدری خالد،چوہدری اشرف،ملک عباس مہوٹہ،مہر عبدالرحمن،عادل راجپوت،عبدالشکور، ساجد نواز،اللہ وسایا،مہر غفور سیال،ملک اللہ بخش کھوکھر، محمد سجاد،چوہدری دانش،ملک جعفر ہانس،غضنفر خان بلوچ،قیصر سیال،انوار شہزاد،ریحان،حافظ زبیر،محمد شکیل،افضل قریشی،عادل راجپوت،مجاہد پاشا،حمزہ بٹ،ملک شفقت سمرا،افضل شامی،ملک رمضان اوبھایا، عدنان نور،مہر غضنفر عباس باٹی ،مخدوم شیراز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ھم جناب سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا کے بےحد مشکور ہیں، انہوں نے مزدور دوستی کا ثبوت دیتے ھوے واسا ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو 100فیصد منظور کرتے ہوئے فوراً ان پر عمل درآمد کرنے کا حکم صادر فرمایا لیکن واسا میں میگا کرپشن میں ملوث عبدالسلام ڈائریکٹر انجینئرنگ اور سعید ڈوگر کو ڈائریکٹر فنانس کی سیٹوں سے ہٹایا گیا، واسا میں سنیارٹی میں پہلے نمبرپر ایماندار ھونی کی وجہ سے ڈائریکٹر ریکوری منتخب کیا گیا کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام جو سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر ہے نے پیسے کی چمک پر دوبارہ ڈائریکٹر ریکوری کے آڈر کروالیے جس کی ھم مذمت کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر ورکس واسا عارف عباس ،عبدالسلام نے آؤٹ سائیڈر چپڑاسی وحید رجوانہ کی سر پرستی کچھ غنڈے بھیجے اور دفتر میں بدمعاشی کرتے ہیں اور شریف واسا افسران اور گرینڈ الائنس عہداران، سیوا سب انجینئرز کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہیں، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر دفتری ماحول کو یر غمال بنا رکھا اگر اسکے داخلے پر پابندی نہ لگای گئی کسی بھی وقت معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔
غازی یونین سی بی اے ہیں باقاعدہ طور پر غازی یونین کا لیٹر جاری ھو چکا ہے ھمارے علاوہ کوی غازی یونین کا نام استعمال نہ کے ھم قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں، ڈائریکٹر ورکس واسا عارف عباس احتجاج میں شرکت کرنے والے سب انجینیئر اور واسا ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کی مذمت کرتے ہیں۔
20 آگست کو سینئر قیادت کے خلافِ 15بپر کال کی اور جھوٹی درخواستیں جمع کروای مذمت کرتے ہیں جھوٹی اور من گھڑت کاروائی کروانے پر ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے خلاف کاروای کی جائے، غنڈہ گرد وحید چپڑاسی عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔
ھم وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری سروسز سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب ،ڈی جی ایم ڈی اے سے التجاء کرتے ہیں۔
کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر انجینرنگ واسا عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر، ڈائریکٹر ورکس واسا عارف عباس افسران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوے فوراً واسا بدر کیا جائے، غنڈہ عناصر کے خلاف آؤٹ سائیڈر وحید چپڑاسی کا فورا واسا میں داخلہ بند کیا جائے، اگر کاروای نہ ھوئی تمام تر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ھوگی اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔