Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انکلوژر کی صفائی کرنے میں ناکام ہوگئی
کھیل کے دوسرے روز تک صفائی جاری رہی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور انکلوژر کی صفائی کی ذمے داری ضلعی انتظامیہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دی تھی مگر کمپنی کا عملہ حسب عادت تاخیر سے آتا ہے جبکہ صفائی واجبی کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شائقین کو پریشان کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی عملے کی تعداد کم ہے کیونکہ عملے کے کارڈز کم بنائے گئے ہیں، اس لئے صفائی تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔