Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کچرا کنٹینرز کی مرمت کا پلان تیار، اخراجات کا تعین کرلیاگیا

شہر میں کچرا ڈالنے کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کی مرمت کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بوسیدہ کنٹینرز کی تعداد اور انکی مرمت کے اخراجات کا تعین کر لیا ہے جو کہ منظوری کے لئے پروکیورمنٹ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔

سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر کنٹینرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ کچھ کنٹینرز بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اپنا وجود کھو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ بوسیدہ کنٹینرز کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے شارٹ ٹرم پلان کے تحت بوسیدہ کنٹینرز کی فوری مرمت کی ہدایت کی ہے جس کی پروکیورمنٹ کمیٹی سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کنٹینرز اور مشینری کی خریداری کا کیس بھی پروکیورمنٹ کمیٹی کو ارسال کیا جا چکا ہے جس پر منظوری ملنے کے بعد عملدر آمد ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں روزانہ جنریٹ ہونے والے کچرا کو سنبھالنے کے لئے400 سے زائد کنٹینرز کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button