Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویسٹ مٹیریل کو کارآمد اشیاء میں تبدیل کرنے کے لیے ایکو برکس کمپنی کی ٹیم کا جنوبی پنجاب کا دورہ

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکریٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کی خصوصی ہدایت پر ‘سکول میل پروگرام’ کے تحت تقسیم ہونے والے دودھ کے ویسٹ مٹیریل کو کارآمد اشیاء میں تبدیل کرنے کے لیے ایکو برکس کمپنی کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔

اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجو کیشن خواجہ مظہر الحق موجود تھے، اجلاس میں ایکو برکس کی نمائندگی کشف اختر اور احمد نے کی، جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‘سکول میل پروگرام’ کے تحت استعمال ہونے والے دودھ کے خالی ڈبے اور دیگر ویسٹ مٹیریل کو زمین میں دفنانے یا ادھر اُدھر پھینکنے کے بجائے، ان کو ری سائیکل کر کے ماحول دوست فرنیچر، گملے اور دیگر تعلیمی اشیاء تیار کی جائیں گی، جو سکولوں کو فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر نے کہا کہ وزیر تعلیم کا یہ منصوبہ نا صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گا بلکہ بچوں کو صاف ستھرا اور پائیدار تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے طلباء میں چیزوں کو قابل استعمال بنانے کا شعور اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا جذبہ بھی پروان چڑھے گا۔

آخر میں شرکا نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے اس اقدام کو سراہا کہ اس عمل سے نہ صرف طلباء کو سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ انہیں بہتر سہولیات بھی مہیا ہونگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button