Breaking NewsNationalتازہ ترین

چولستان میں ہنگامی حالات، فوری اقدامات کرنے کاحکم

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے نہروں میں پانی کی کمی اور چولستان میں جانوروں کے لئے پانی کی عدم دستیابی بارے میڈیا رپورٹس کا سخت نوٹس لیا ہے ، اور مختلف محکموں کے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیکرٹری لائیوسٹاک ،سیکرٹری انہار اور سیکرٹری زراعت سے رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔

سیکرٹری انہار عامر خٹک سے نہروں میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے پلان طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل سے پانی کی کمی سے کپاس کی کاشت اور دیگر فصلوں پر مرتب ہونیوالے اثرات بارے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

اسی طرح سیکرٹری لائیو سٹاک ناصر جمال ہوتیانہ کو چولستان میں لائیوسٹاک کے تحفظ کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد کو انسانوں اور جانوروں کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر چولستان میں واٹر باوئزرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واٹر باوزر کے ذریعے لوکل واٹر سٹوریج ٹینک بھرنا شروع کر دئے ہیں۔

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت کی ٹیمیں چولستان پہنچ گئیں ہیں۔ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کو رپورٹ بھی ارسال کردی ہے۔
جس میں خشک سالی کو پانی کے بحران کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کو آبادیوں کے قریب منتقل کیا جارہا ہے۔

چولستان میں مختلف مقامات پر کیمپس لگا دئے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے چند ٹوبوں میں واٹر باوزر کے ذریعے پانی بھی چھوڑا گیا ہے، اور اس سلسلے میں سی ڈی اے کو غیر سرکاری تنظیموں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چولستان میں ٹوبوں کی تعداد3000 ہزار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں