تعلیمی بورڈ ملتان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان،حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ، خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات، حامد سعید بھٹی نے ہمراہ افسران بورڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ ملازمین کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کیلئے صدر،ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، ملک نثار احمد کے دیرینہ مطالبے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے فنڈز مختص کیے۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ملازمین بورڈ کی صحت کا خیال رکھنا میری اولین ترجیح رہی ہے، چیئرمین کے تعاون و رہنمائی کی بدولت ہی جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ/اعلیٰ کوالٹی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اصولوں کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ کے تحت پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، اب روزانہ سینکڑوں ملازمین بورڈ اور عوام الناس اس سہولت سے مُستفید ہونگے۔
صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد نے چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری بورڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔