Breaking NewsNationalتازہ ترین

60ملین کی لاگت سے ماڑی ٹاپ پر پانی نکالنے کے منصوبہ

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ 60ملین کی لاگت سے ماڑی ٹاپ پر پانی نکالنے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔

مقامی آبادی اس سہولت سے جلد مستفید ہوگی۔ ماڑی ٹاپ پر ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ راجن پور میں صاف پانی کی فراہمی ترجیہات میں شامل ہے۔
ماڑی ٹاپ بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ماڑی ٹاپ اور فورٹ منرو میں سیاحت فروغ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔جلد ماڑی ٹاپ پر سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے پانی کے سہولت موجود ہوگی۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی معاونت سے ماڑی ٹاپ پر پانی نکالنے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔ماڈل ٹاپ پر مقامی آبادی اور سیاحوں کو پانی کے لیئے مشکلات کا سامنا تھا، جو جلد حل کر رہے ہیں۔

پانی کی دستیابی سے ماڈل ٹاپ سیاحوں کے لیئے جنت سے کم نہ ہوگا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاپ راجن پور سے کچھ منٹوں کی ساخت پر ہے۔ماڈل ٹاپ پر زراعت کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔بورنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

آئندہ ماہ پانی کی دستیابی آئندہ موسم سرما میں ماڈل ٹاپ پر سیاحوں کے لیئے سازگار ماحول مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں