Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہیں گے تو پھر قیمت تو ادا کرنا پڑے گی: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ’ابسلیوٹلی ناٹ‘ ہے۔
فواد چوہدری کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دے رہے تھے، انھوں نے کہا اگر پاکستان نے سر اونچا رکھنا ہے اور ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہیں گے تو پھر قیمت تو ادا کرنا پڑے گی، غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے پر وزیر داخلہ کے ساتھ تفصیلی بریف کریں گے۔
انھوں نے کہا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے سے پی ٹی وی کو 25 کروڑ کا نقصان ہوا، تاہم ہم کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرداخلہ شیخ ‏رشید اور میں کل ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے کل بتائیں گےکہ نیوزی لینڈکی ٹیم کادورہ کیسےمنسوخ ‏ہوا، میں اور شیخ رشید کل تفصیلی بتائیں گےنیوزی لینڈٹیم واپس کیوں گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بھارت کا نام ضرور آتا ہے، نیوزی لینڈ اور برطانوی ٹیم کو ‏کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ، پاکستان میں نہیں کھیل رہے اب عجیب وضاحتیں دی جارہی ہیں۔
پی سی بی ‏اور پی ٹی وی کونقصانات کی تفصیل سےآگاہ کریں گے ، نیوزی لینڈکی وزیراعظم سےرابطہ ہوا تھا برطانوی ٹیم کو ‏کوئی تھریٹ کا ایشونہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کونشانہ نہیں بنارہے،چیف الیکشن کمشنر پر تنقیدکی ہے نوٹس بھیجا گیا جس کا جواب ‏دیں گے، پوچھا گیا الزامات کیوں لگائے پارلیمانی پارٹی سےمتعلق آج اپوزیشن کیساتھ بھی بریک تھرو ہوا، سب ‏کہتے ہیں پاکستان میں انتخابی نظام درست نہیں ہے عمران خان ہی کہہ رہے ہیں انتخابی نظام بہتر بناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ریفارمز نہیں منظور مسترد کر دے، اپنی تجاویز دے ہم نے اپوزیشن کو مختلف ‏تجاویز دیں، جس پروہ بات کیلئےتیار نہیں۔
ہم نےای وی ایم کی تجویز دی،باپوزیشن مسترد یا منظور کرے، چیف ‏الیکشن کمشنرسےمیری کوئی ناراضی تونہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button