Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا: عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، کس نے پیغام بھیجا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے ، پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیاپی ٹی وی کا اینکر اس کا حصہ تھا، یہ اسرائیل کیوں گئے؟ یہ سارا پلان کا حصہ تھا۔

بھارت سے تجارت کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تجارت شروع کر دی، ہندوستان کیساتھ دوستی کامطلب کشمیریوں کےخون سےسوداہے۔

امریکی مراسلے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جوسائفر پاکستان کو بھیجا گیا وہ جمیکا جیسے ملک کو بھی نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔

انہوں نے لکھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کیخلاف کیسز بند کیےجائیں گے نیب قانون میں ترمیم سے میگا کرپشن کانیادورشروع ہوجائےگا۔

عمران خان نے تجویز پیش کی کہ سیاستدانوں کےتمام میگاکیسزکی نگرانی کیلئےمانیٹرنگ جج ہونا چاہیے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کےلیے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ماہ گزر چکےاورایف آئی اےفردجرم عائدکرنےمیں ناکام رہی ہے پتہ چلتا ہےکہ کس طرح بڑے چور نظام کا استحصال اور ہیرا پھیری کرتے ہیں کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر اپنے اور خاندان کے کیسز میں مداخلت کر رہے ہیں ایف آئی اے نے وزیر کرائم کے کہنے پر ضمنی ریفرنس کاچالان واپس لیا ،ایف آئی اے وزیر کرائم کےکہنے پر کیس کو مکمل طور پر تباہ کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں