باؤلنگ میں غلطیاں دور کرکے میچ میں واپس آئیں گے، نعمان علی

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہیٹ ٹرک بیٹیوں اور والدین کے نام کرتا ہوں اور کہا ہے کہ میچ ابھی باقی ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کے پہلے سپن بالر ہیٹرک پر انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ہے کہ اتنا بڑا اعزاز مجھے دیا، ایسی کنڈیشن میں ایسا میچ متوقع تھا،اب ایک اننگ کا میچ ہوگیا ہے،اب کوشش کریں گے کہ ان کو جلد آوٹ کریں۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی اسپنر نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ٹیل اینڈرز کو ہم آوٹ ہی کر نہیں پارہے، ہم سے تھوڑی غلطیاں ہوئی ہیں۔کوئی نہیں چاہتا کہ ہم انہیں آوٹ نہ کریں۔کوشش کریں گے کہ ہم ان کو آئوٹ کریں گے۔
پچ کے دفاع پر جواب میں انہوں نے کہا ہے ک آپ نے سوال مزے لینے کےلئے کیا ہے، صحافی نے سوال کیا تھا کہ نعمان بھائی،سب سے پہلے تو آپ کو ہیٹ ٹرک کی مبارک ہو،آپ نے تاریخ رقم کی۔پاکستان کی پرفارمنس تشویشناک ہے،ایسی پچز جس پر دوسرے ہی روز میچ ختم ہونے والا ہو۔آپ کو آپ بھی یہ پچز پسند ہیں؟اس پر نعمان نے کہا کہ پہلا سوال مزے کا ہے اور دوسرا مزے لینے کیلئے ہے۔پھر کہا ہے کہ پچز پر ایسے نتائج ہوتے ہیں۔نتائج کیلئے کھیل رہے ہیں،ہم جیتے بھی ہیں۔
ڈی آر ایس نہ لینے پر کوئی غصہ نہیں کیا،ہمیں پہلے ہی اندازا نہ تھا کہ کلک ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ فینز کو تب بھی برا لگتا تھا کہ 5 روز بعد نتائج نہیں آرہے تو اب بھہ کیسی تنقید،جیت 5 دن،15 دن یا 2 سے 3 دن میں ہو۔جیت ہونی چاہئے۔میرے والدین کی دعائیں ہیں،میری بیٹیاں انشاء اور عائزہ ہیں،میں اپنے والدین اور بیٹیوں کے نام ہیٹ ٹرک کروں گا۔