Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے، کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء کا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فارمیشنز ہر طرح کے خطرے سے نمنٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنز کی کوششوں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالےکیلئے فارمیشنز کےکردارکی تعریف کی، ساتھ ہی آرمی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے انجینئرزاور ایف ڈبلیو اوکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اور تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی امور باالخصوص بارڈرز کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، اور پاک فوج کے دیگرپیشہ ورانہ امورپربھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے۔

آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشنز ہر کےخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، اور دہشت گردی کےخاتمےکیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button