Breaking NewsSportsتازہ ترین

کوئی دباو نہیں ، اپنے سٹائل میں کھیلیں گے: فلپ سیمنز

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کےلئے بلے بازوں پر انحصار کرنے کا پلا ن کرنے لگی، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فلپ سمنز کا کہنا ہے کہ اکستان میں پچز بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہوتی ہیں اس لئے ہمار ا فوکس بیٹنگ آرڈر ہوگا، ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہیں اس لئے گرم سیزن ہماری کارکردگی پر زیادہ اثر نہیں کرے گا ویسے بھی ہمارے لیے یہ سیریز اہم ہے کیونکہ یہ آئی سی سی ورلڈ مینز سیریز کے سلسلے کی یہ سیریز ہے ۔

ہم سیریز کھیلتے ہوئے کوئی دبائو محسوس نہیں کر رہے کہ کہ ویسٹ انڈیز اس وقت ٹیسٹ رینکنگ ممالک کی فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم ہمیشہ اپنے سٹائل کی کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیتی ہے ۔

ہمارے پاس اچھی بیٹنگ لائن ہےجس میں کھلاڑی پرفارم کررہےہیں۔

انہوں نے کہا ملتان میں آکر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے یہاں کے شائقین پرجوش اور سپورٹنگ ہیں جبکہ کھیلنے کی کنڈیشن بھی حوصلہ افزا ہے اس لئے امید ہے اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں