Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئندہ الیکشن ہمارا ہے، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بھی ہمارے ہوں گے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن ہمارا ہے، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بھی ہمارے ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی، آج غربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سفید پوش دن بھر محنت کرتا ہے لیکن پھر بھی بل نہیں دے سکتا، آج مزدور محنت کرتا ہے پھر بھی بھوکے پیٹ سوتا ہے، معیشت نالائق حکومت چلاتی رہی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی کرتا رہے گا تو آگے نہیں بڑھے گا، ہم عوام کو بے بس نہیں دیکھ سکتے، عوام اپنی تیاری پکڑیں ہم اس حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈیل ڈیل کی باتیں سنی ہوں گی یہ وہی لوگ تھے جو بی بی پر ڈیل کا الزام لگاتے تھے، پیپلزپارٹی ڈیل نہیں کرتی اور نہ اس پر یقین رکھتی ہے، جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ان کا شہیدوں کا قبرستان نہیں ہوتا، پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے لیکن غیرجمہوری طریقہ نہیں اپناسکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور میں اپنا بیس بنائیں گے اور یہی سے حکومت کے خاتمے کی کہانی شروع ہوگی، حکومت کو جانا ہوگا، ضمنی الیکشن میں مقابلہ کیا، سینیٹ میں مقابلہ کیا اور انہوں نے شکست کھائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی کہانی وہاں سے شروع ہوگی جہاں پی پی کا آغاز ہوا تھا، موجودہ حکومت کے جانے میں دیر نہیں عوام اپنی تیاری پکڑیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button