Breaking NewsEducationتازہ ترین

سموگ کے خطرات ؛ سکولوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

جاری مراسلے میں بچوں کو سانس اور گلے کی بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف حفاظقی اقدامات کی پابندی کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہن کر آنے کا حکم دیا گیا ۔

آنکھوں کو سموگ سے بچانے کیلئے عینک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہاگیا ہے کہ اساتذہ سموگ کے دوران بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو کسی صورت آگ نہ لگائی جائے، سکول کے کھلے میدانوں میں پانی کا باقاعدہ چھڑکاؤ کیا جائے، بچے ہر وقت آنکھوں کو ملنے سے گریز کریں گے۔

بچوں کو آوٹ ڈور سرگرمیاں کم سے کم کروائی جائیں گی۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں