Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آم کے پودوں کی دیکھ بھال کےلئے ویبنار کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بعد از برداشت آم کے پودوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔
ویبینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آم کی فصل اس وقت نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے، جس کے لئے فارمرز کی رہنمائی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے تاکہ فارمرز ہمارے زرعی ماہرین کے تجربات سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں۔
مزید کہا کہ جب ہم آم کے پودے سے فروٹ توڑ لیتے ہیں تو اس کے بعد پودے کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہوتی ہے تاکہ پودا اپنی توانائی بحال رکھے اور آنے والے مینگو سیزن میں بھی بھرپور پیداوار دے سکے۔۔
اس ویبینار میں مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ملتان کے زرعی ماہرین نے مختلف موضوعات پر فارمرز کو مفید مشورے دیئے۔
ویبینار میں ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان عبدالغفار گریوال، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین پروفیسر عرفان احمد بیگ، میجر طارق، آصف حیات ٹیپو، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر عائشہ حکیم سمیت نواب محمد علی، ملک ظفر مہے، ملک جہانزیب دھرالہ،سند ھ اور پنجاب کے فارمرز اور گروورز کی کثیر تعداد نے آن لائن شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button