Breaking NewsEducationتازہ ترین

"زنک بائیو فورٹیفائیڈ گندم” کے حوالے سے ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام گین پاکستان اور ہارویسٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے "زنک بائیو فورٹیفائیڈ گندم”کے حوالے سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
ویبنار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی، ویبنار کروانے کا مقصد غذائیت کی کمی کو پورا کرنے اور فورٹیفائیڈ فصلوں کو فروغ دینا تھا۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیو فورٹیفائیڈ گندم غذائی کمی کے تدارک کیلئے کا ر گرثابت ہو سکتی ہے۔ غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بائیو فور ٹیفیکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بائیوفورٹیفیکیشن موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے، اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہارویسٹ پلس پاکستان میں زنک کی کمی کو پوارا کرنے کیلئے زنک فورٹیفائیڈ گندم کو کسانوں میں متعارف کروا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان، گین پاکستان اور ہارویسٹ پلس کے باہمی اشتراک سے غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فورٹیفائیڈ فصلوں اور خوراک پر تعاون اور تحقیق کو جاری رکھیں گے۔
آن لائن ویبنار میں خوراک کی کمی کے حوالے سے ویبنارسے شرکاء نے بھی خطاب کیا ، اور غذاء کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سفارشات پیش کیں۔
اس موقع پر ڈین سوشل سائنس پرفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈائریکٹر ایکسٹنشن شہزاد صابر،ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر محمد امتیاز، ڈاکٹر جاوید احمد، محمد یعقوب مجاہد، منور حسین سمیت پاکستان کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں