Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ہفتہ وار باسکٹ بال کے مقابلے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹر سپورٹس کی طرف سے ہفتہ وار باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس بار مقابلوں میں یونیورسٹی وارئرز،ملتان ایگلز اور ملتان بابسکٹ بال کلب اور پاک آرمی کی بلوچ رجمنٹ 39 دو یونٹ ٹیموں نے شرکت کی ۔

بہترین کھیل اور ایس پی 18 کی ٹیموں نے شمولیت کی۔

جہاں پاک آرمی کے جوشیلے جوانوں نے اپنے کھیل کے جوہر پیش کیا تو ساتھ ساتھ ملتان کلب اپنی چاق وچوبند ‏‏ٹیم کے ساتھ پنجہ آزما ہوا، اور دونوں مقابلوں میں فتح سمیٹی ۔

اس موقع پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا جیسی آفت سے تنہائی کا شکار ہونے کے بعد نوجوان نسل کو بند کمروں سے نکل کر کھیل کے میدانوں کی اس آبادکاری سے مستفید ہونا چاہیے۔

بطور منتظم طلباوطالبات کو خوش رہنے کے مواقع دینا ہمارا فرض ہے، لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلباء کو ان کھیلوں میں اپنا سکہ جمانا ہوگا ، اور جامعہ کے لیے وہ دن سب سے بہترین دن ہوگا جب بابسکٹ بال ٹیم کوئی ٹائٹل جیتے گی۔

ہال وارڈن مرزا عبدالقیوم نے کہا کہ موبائل اور کمپیوٹر میں جکڑی ہوئی اس قوم کو کھیل کے میدان آباد کرکے باہر لانا ہوگا ۔

ہمارے طلباء بہترین فٹنس اور ٹیلنٹ کا شاہکار ہیں، انہیں کھیلوں سے اپنا لوہا منوانا ہوگا ۔

امپائرنگ کے فرائض معین الدین ،ندیم بھٹہ ،حافظ عاصم نے سرانجام دیے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر حال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال،ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر عبدالرحمن،کو چ قیصر جاوید اور دیگر منتظمین کو سراہا ، اور طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے ترغیب دی ۔

کیونکہ بہترین اور کامیاب اقوام وہی ہوتی ہیں جن کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں