Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

نتائج کے مطابق پنجاب کالج نے پہلی، سنٹرل کالج نے دوسری اور پیسیفک کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج چوتھے اور گورنمنٹ سول لائنز کالج پانچویں نمبر پر رہا۔

سنٹرل کالج میں منعقدہ ایونٹ کے اختتام پر ترتیب پانے والے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پنجاب کالج نے 6گولڈ سمیت مجموعی طور پر 10میڈلز جیتے ۔جن میں 2سلور اور 2براؤنز میڈلز جیتے۔

سنٹرل کالج کے حصہ میں 2گولڈ۔ 4سلوراور 3براؤنز سمیت 9میڈلز آئے ۔

پیسیفک کالج 3 گولڈ اور تین تین ہی سلور اور براؤنز میڈلز پانے میں کامیاب رہا۔

ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ملک غضنفر راں ڈائریکٹر سپورٹس سنٹرل کالج تھے۔

ججنگ پینل محمد افضل بدر۔ خوشنود عظیم۔ شرافت علیہ اور محمد کاظمی پر مشتمل تھا۔

مقابلوں کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز سپورٹس رانا محمد اشرف ۔محمد اظہر نواز اور پروفیسر منظور حسین پروانہ نے مقابلوں کی آرگنائزنگ میں حصہ لیا۔

دریں اثناء ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل معروف ویٹ لفٹنگ کوچ خوشنود عظیم نے طالب علم ویٹ لفٹرز کو ڈیمونسٹریشن کے ذریعے کھیل کے قواعدو ضوابط بارے آگاہی فراہم کی، اور تکنیک بارے عملی لیکچر بھی دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button