Breaking NewsEducationتازہ ترین
پریکٹس فارمیسی کے نئے طلباء کے اعزاز میں تقریب

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پریکٹس فارمیسی کے سیشن 2023-25کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب پوسٹ گریجویٹ کلاس روم میں منعقد ہوئی۔
ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو فارمیسی کے اہم شعبہ میں داخلہ لینے پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ پروفیشنل لائف میں اعلیٰ تعلیم ہی کامیابی کا زینہ ہے ۔
ڈاکٹر محمد فواد رسول، چیئرمین شعبہ فارمیسی پریکٹس نے شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے جدید ترین تحقیقی سہولیات کی دستیابی پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ طلبا وطالبات کو ریسرچ کی تمام تر سہولیات میسر ہیں، فارن کوالیفائیڈ اساتذہ اپ کو جدید علوم سے آشنا کرائیں گے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر انیس الرحمان، ڈاکٹر ماجد عزیز اور ڈاکٹر زکریا بھی موجود تھے۔