Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ادارہ علوم اسلامیہ میں استقبالِ رمضان المبارک کے حوالے سے تقریب

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ادارہ علوم اسلامیہ میں استقبالِ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن، سابق صدر ادارہ علوم اسلامیہ، نے خصوصی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے رمضان المبارک کی فضیلت، روزوں کے آداب، نیکیوں کے موسم بہار، گناہوں سے اجتناب اور تقویٰ کے حصول پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان صرف عبادت کا مہینہ ہی نہیں بلکہ تزکیۂ نفس اور روحانی پاکیزگی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت، خیرات اور خدمتِ خلق پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی اہمیت پر چند کلمات کہے، انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ انسان کے لیے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور رب کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس پروگرام میں ادارہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button